Live Updates

اشتعال انگیز تقریر سے ہلاکتوں پر متحدہ قائد کو جیل میں ڈالنا چاہیے ، ایم کیو ایم کو خود کو الطاف حسین سے الگ کرنا ہوگا، جتنی آزادی ایم کیو ایم کو ملی اتنی کسی کو نہیں ملی ، دنیا کی کوئی جمہوریت ایسے بیانات کی اجازت نہیں دیتی، فاروق ستار کو ثابت کرنا ہوگا ان کا متحدہ قائد سے کوئی لینا دینا نہیں

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار

ہفتہ 27 اگست 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف لندن میں قانون موجود ہے ، تقاریر کے بعد ہلاکتوں پر متحدہ قائد کو جیل میں ڈالنا چاہیے ، ایم کیو ایم کو خود کو الطاف حسین سے الگ کرنا ہوگا، جتنی آزادی ایم کیو ایم کو ملی اتنی کسی کو نہیں ملی ، دنیا کی کوئی جمہوریت ایسے بیانات کی اجازت نہیں دیتی، فاروق ستار کو ثابت کرنا ہوگا ان کا متحدہ قائد سے کوئی لینا دینا نہیں۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاروق ستار کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار کر رہے تھے ، عمران خان نے کہا کہ نصیر اﷲ بابر آپریشن میں حصہ لینے والے ایک ایک افسر کو قتل کیا گیا ، کسی اہلکار میں ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلرز پکڑنے کی جرات نہیں تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں 20 سال سے پارٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہوں ،کراچی میں ہمارے پاس کوئی پولنگ ایجنٹ نہیں ،کراچی میں تنظیم نہ ہونے کے باوجود ہمیں ووٹ ملے، کراچی میں لوگ ایم کیو ایم کے خلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کے مسلح ونگز ہیں، اب کراچی کے لو گ ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، تنظیموں کے بغیر میرا کراچی جانا فضول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے مہاجرین کو متحدہ قائد نے ہائیچیک کیا تھا ،3 ستمبر کولاہور پھر کراچی جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جتنی آزادی ایم کیو ایم کو ملی ، اتنی کسی کو نہیں ملی ، دنیا کی کوئی جمہوریت ایسے بیانات کی اجازت نہیں دیتی، فاروق ستار کو ثابت کرانا ہوگا ان کا متحدہ قائد سے کوئی لینا دینا نہیں ہ، اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف لندن میں قانون موجود ہے ، تقاریر کے بعد ہلاکتوں پر متحدہ قائد کو جیل میں ڈالنا چاہیے ، ایم کیو ایم کو خود کو الطاف حسین سے الگ کرنا ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات