وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترک صدر سے ملاقات ، وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا

ترک عوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے بغاوت کو ناکام بنایا ، ترک صدر کی جرات مندی کو سلام پیش کرتے ہیں،شہباز شریف کی طیب اردوان سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 22:24

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بغاوت ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے بغاوت کو ناکام بنایا ، ترک صدر کی جرات مندی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہفتہ کو وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام ترک صدر کو پہنچایا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترک صدر کو بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے بغاوت کو ناکام بنایا ، ترک صدر کی جراتمندی کو سلام پیش کرتا ہوں ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کی خوشحالی دور کرنے کے لئے بغاوت کی کوشش کی گئی ، ساتھ دینے پر پاکستانی لیڈر شپ اور قوم کے شکر گزار ہیں، پاک ترک دوستی آنے والے وقت میں مزید مستحکم ہوگی۔