اسلام آباد،ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے تین شہریوں کو کنگال کر دیا

ہفتہ 27 اگست 2016 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے تین شہریوں کو کنگال کردیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیاہے۔ تھانہ ترنول کے حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پانچ مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا۔متاثرہ شہری محمدسلیم نے پولیس کوبتایاکہ مدعی مقدمہ روٹ کی ویگن سمجھ کر ٹیوٹاہائی ایس میں سوار ہواجس میں پہلے سے پانچ افراد سوارتھے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی ویگن ترنول پھاٹک کے قریب پہنچی توویگن میں سوار افراد نے گن پوائنٹ پر مجھ سے سعودی ریال اورموبائل فون چھین لئے اورمجھے ویگن سے باہرپھینک دیا۔تھانہ شالیمارپولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے شہری خرم جمیل صدیقی نے بتایاکہ مدعی اپنے دوست کے ہمراہ کارپر سیکٹر ایف الیون ون کے قریب پہنچاتواسی دوران موٹرسائیکل سوار دومسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پرس اورموبائل فون چھین لئے اورفرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :