وزیراعلیٰ پنجاب کی ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی کے وفد سے ملاقات ، پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
پنجاب حکومت ٹوکی کے تجربے مہارت سے استفادہ کرے گی اور اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے گا‘ شہباز شریف کم لاگت والے معیاری گھرو ں کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا وژن انتہائی شاندار ہے ،ہرممکن تعاون کریں گے ‘ٹوکی وفد
ہفتہ 27 اگست 2016 22:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استنبول میں ترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے بین الاقوامی شہرت کے حامل ادارے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ترک وفد نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر خصوصاً کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ ترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے سب سے بڑے ادارے ٹوکی کے ماہرین کا وفد اکتوبر میں پنجاب آئے گا اور اس موقع پرکم آمدن والے خاندانوں کیلئے کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کم آمدن والے طبقات کو چھت فراہم کرنے کے ایک مربوط پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے اور کم لاگت کے معیاری گھر تیار کرکے کم آمدن والے خاندانوں کو فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.