پاکستان میں محض 50 ہزار روپے میں الیکٹرک کار کی فروخت کی‌ خبریں بے بنیاد نکلیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 22:04

پاکستان میں  محض 50 ہزار روپے میں الیکٹرک کار کی فروخت کی‌ خبریں بے بنیاد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان میں محض 50 ہزار روپے میں الیکٹرک کار کی فروخت کی‌ خبریں بے بنیاد نکلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک منی الیکٹرک کار کی تصاویر زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

اس منی الیکٹرک گاڑی کے بارے میں خبریں زیر گردش تھیں کہ یہ چین سے امپورٹ کی گئی اور محض 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس گاڑی کی اصل قیمت 6 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے یہ پیش کش کی گئی ہے کہ اس گاڑی کی بکنگ کروانے والے پہلے 100 افراد ابتدائی طور پر صرف 50 ہزار روپے ادا کرکے اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ بقایہ رقم قسطوں کی شکل میں ادا کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :