ایم ڈی واٹربورڈ کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، بارش سے پید ا ہونے والی فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 اگست 2016 21:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ، صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ نے ہفتہ کو بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پید ا ہونے والی فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا ، ان کے ساتھ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فہیم اختر زیدی ،چیف انجینئر اسد اﷲ خان سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر ،محمد علی شیخ اور دیگر حکام تھے ایم ڈی واٹربورڈ نے اولڈ سٹی ایریا ،پرانا گولیمار، لسبیلہ ،گارڈن ، تین ہٹی ،شہیدملت روڈ ، ملیر ، گلشن اقبال،لیاقت آباد پاپوش نگر، ناظم آباد ،پرانی سبزی منڈی ، جمشید ٹاؤن سمیت ملیر ندی کا بھی دورہ کیا انہوں نے ان علاقوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹیو انجینئرز سمیت دیگر عملے کی حاضری چیک کی ،بارش کے شروع ہوتے ہی واٹربورڈ رین ایمرجنسی سینٹر کے عملے کو طلب کرلیا گیا تھا ، کارساز سے ان کو شہر کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا جہاں عملے نے بارش کے دوران شہریوں کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے کھولے گئے مین ہولز پر رنگ سلیب اور ڈھکن رکھے ،ایم ڈی کلفٹن جمیلہ،لیاری سمیت دیگر سیوریج پمپنگ اسٹیشنز پر بھی گئے اور پمپوں کے ذریعے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ کارساز پر واقع واٹربورڈ ورکشاپ گئے اور سیورکلیننگ مشینوں اور جیٹنگ مشینوں کے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری رین آپریشن کا جائزہ لیا ،انہوں نے رین ایمرجنسی سینٹر کے انچارج ایگزیکٹیو انجینئر محمد علی سے تفصیلات بھی حاصل کیں انہوں نے انجینئرز اور ٹیکنکل اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے لئے تمام آپریشنل اسٹاف چوکنا رہے چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں افسران وعملہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ، واٹر بورڈ کی تما م تنصیبات خصوصاً فراہمی آ ب کی لائنوں اور کنڈیوٹ کی کڑی نگرانی کی جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر الیکٹریکل ومیکنیکل کو پابند کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تمام پمپنگ اسٹیشنوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کئے جائیں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی نگرانی کریں جبکہ سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں میں بھی جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اور نکاسی آب کی لائنوں کو بھی رواں رکھا جائے، واضح رہے کہ چیف منسٹر سندھ اور وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹربورڈ کو بارش کے فوری بعد شہر کے دورے اور نکاسی و فراہمی آب کی صورتحال کے جائزہ کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :