کراچی،ـــغیر قانونی شراب کی 144 بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، مکیش کمار چاؤلہ

ہفتہ 27 اگست 2016 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پرصوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے تحت میانی روڈ ،سکھر سے کارروائی کے دوران ایکسائز انسپکٹر دلاور خان شیخ نے کوڈو مل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 144 بوتلیں برآمد کر لی۔ ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے شراب کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :