کراچی،گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 27 اگست 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے30سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،متوفی کی جیب سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے،جس سے شناخت ہوسکے اور متوفی نے شلوار قمیض پہنا ہوا ہے۔