وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں بارش کے بعد شہرکا فضائی دورہ ،شہرکی صورتحال کا جائزہ لیا

سید مراد علی شاہ نے کراچی ائیرپورٹ پر بوہریوں کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین کا استقبال کیا

ہفتہ 27 اگست 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کے بعد شہرکا فضائی دورہ کیا اورشہرکی صورتحال کا جائزہ لیا ،وزیراعلی سندھ نے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ شہرکے مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کوصحت وصفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، دریں اثناء وزیراعلی سندھ نے کراچی ائیرپورٹ بوہریوں کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے بوہریوں کے روحانی پیشوا کواپنی جانب سے اورپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پرصوبائی وزیرمنظوروسان ، جام خان شورو اورآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی آمد پربوہری برادری کے روحانی پیشوا سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا اورحکومت سندھ کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :