پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک ہے تو وزیر اعظم نے خود بیرون ملک اربوں کی سرمایہ کاری کس لیے کی ہوئی ہے ‘ سراج الحق
کرپشن کیخلاف ہمارا اعلان جنگ ہے اسکی زد میں وزیر اعظم سمیت جو بھی آئیگا اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کرینگے وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے سے گھبراتے ہیں ‘ امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس اور جے آئی یوتھ سے خطاب،میڈیا گفتگو
ہفتہ 27 اگست 2016 21:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سارک وزرائے خزانہ کی کانفرس میں دعویٰ کیاہے ’’ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ترین ‘‘ملک ہے، اگر ان کی بات کو سچ مان لیا جائے تو وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ انہوں نے خود بیرون ملک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کس لیے کی ہوئی ہے، کیا پاکستان صرف حکمرانی کے لیے ہے؟ کرپشن کے خلاف ہمارا اعلان جنگ ہے اس کی زد میں وزیر اعظم سمیت جو بھی آئے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے ،بدیانت ٹولے سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں ہوسکتی،وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے سے گھبراتے ہیں جس سے عوام کے اندر یہ تاثر پختہ ہورہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے،بیرون ملک کھربوں روپے جمع کرنے والوں نے قومی امنگوں کا خون کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.