فیصل واڈا اور عمران اسماعیل پر ہونے والا حملہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے لئے رچایا گیا،عبدالحاکم قائد

ہفتہ 27 اگست 2016 21:34

فیصل واڈا اور عمران اسماعیل پر ہونے والا حملہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) پاسبان پاکستان کے مرکزی رہنما عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ فیصل واڈا اور عمران اسماعیل پر ہونے والا حملہ ناقابل یقین ہی نہیں سوچی سمجھی،بلکہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا ہے ۔ پیشہ ور ٹارگٹ کلرز عام اور بلٹ پروف گاڑی کے درمیان فرق کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ وہ پاسبان کراچی سیکریٹریٹ میں شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل کا شکار ہے وہ بچگانہ سیاست سے حل نہیں ہوسکتے ۔ اگر تحریک انصاف کراچی کی سیاست میں کوئی مقام حاصل کرنا چاہتی ہے تو ڈرائنگ روم کی سیاست سے باہر نکلے اور کراچی کے اصل مسائل پر بات کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیئے کہ دولت کے بل بوتے پر سیاست کرنے سے سستی شہرت تو حاصل ہوسکتی ہے لیکن عوام کے دلوں میں احترام اور مقام نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :