ایم کیو ایم کی نئی قیادت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 21:30

ایم کیو ایم کی نئی قیادت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے: شیخ رشید

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست ۔2016ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی نئی قیادت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیے جانے کے بعد شیخ رشید کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شِک رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگانا درست نہیں ہو گا۔ ایم کیو ایم کی نئی قیادت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ متحدہ کی نئی قیادت چیزوں کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے تو اس میں ان کی مدد کی جانے چاہیے۔