وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کے۔ الیکٹرک کو شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 27 اگست 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری انرجی کے ذریعے کے۔ الیکٹرک کو شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کوبھی احکامات جاری کئے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بارش میں پوری طرح سے لطف اندوز ہونے دیں اور بارش کا پانی کہیں بھی کھڑا ہوا نظر نہیں آنا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ گھروں کے بجائے سڑکوں پر نظر آنی چاہئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی اور سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا جائے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :