گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،اسپتال منتقل

ہفتہ 27 اگست 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،اسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،متوفی کی جیب سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے،جس سے شناخت ہوسکے اور متوفی نے شلوار قمیض پہنا ہوا ہے۔