پرائیویٹ آرگنائزرز نے سعودی عرب میں حاجیوں کی معاونت و رہنمائی کیلئے ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا

شعبہ اطلاعات، گمشدگی و بازیابی اور امراض و اموات قائم ‘ گمشدہ حاجیوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات

ہفتہ 27 اگست 2016 21:26

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان(ہوپ ) نے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کی معاونت اور رہنمائی اور کے لئے جامع ایکشن پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر قائم کر کے تجربہ کار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا ہے - مرکزی دفتر کے ماتحت جدہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف شعبے قائم کئے گئے ہیں جس میں شعبہ اطلاعات، شعبہ گمشدگی و بازیابی ، شعبہ امراض و اموات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان حج میڈیکل مشن کے ساتھ بھی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لئے حرم شریف کے اطراف میں موبائل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ۔ جدہ اور مدینہ منورہ ائرپورٹ پر ہوپ کا سیزنل سٹاف پاکستان حج مشن کے عملے کے تعاون سے حجاج کی رہنمائی کرتا ہے اور کم سے کم وقت میں ان کی کلیئرنس کی جارہی ہے ۔ ہوپ کے نمائندے تمام انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :