پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیمیں تمام طبقات تک شہید قائدین کی سوچ افکار و فلسفے کی روشنی میں صوبوں کے اندر نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھیں گے،جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائینگے ہر گلی میں پارٹی جھندا لہرائیں گے‘ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمودکا جنوبی پنجاب کی آرگنائزیشن کمیٹی سے خطاب

ہفتہ 27 اگست 2016 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) سابق وزیرا عظم اورپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقدیر بدلنے کے لیے صوبے کے عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں پنجاب کے ہاری، محنت کش، مزدور کسان پیپلز پارٹی کی سیاسی قوت بننے کے لیے بے تاب ہیں، پیپلز پارٹی سینٹرل اور جنوبی پنجاب کی تنظیمیں تمام طبقات تک بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سو چ افکار و فلسفے کی روشنی میں صوبوں کے اندر نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھیں گے ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تنظیم نو کے آخری مراحل میں ہے ۔

وہ ہفتہ کو جنوبی پنجاب کی آرگنائزیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس مخدوم ہاؤس میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء، محمود حیات ٹوچی خان، عبدالقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی واحد سیاسی جماعت اور امید ہے ہم اپنے اتحاد اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو ملک کی عظیم پارٹی بنائیں گے اور اسکی کھوئی ہوئی ساکھ کو عوام میں دوبارہ بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نواز شریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990؁ء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں وگرنہ انکی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے اس وقت پاکستان کو بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویثرن موجود نہیں ہم غیر جانبدار انہ احتساب کو ہمیشہ جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ماضی میں بھی استعمال کیا گیا آج بھی یہی تاثر مل رہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ رکر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے سیاسی انتقامی کاروائیوں کی بجائے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں نوجوانوں اور روشن خیال طبقہ کی تحریک ہے عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نکالنا ممکن نہیں خود ساختہ نجومی بن کر پیپلز پارٹی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والے سیاسی شعبدہ باز احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنے بھٹو ازم کے متوالے جیے بھٹو کے نعرے کے ساتھ پیپلزپارٹی کے پرچم تلے یک جان و ایک سانس ہو ر رہیں گے۔

سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ وفاق کی نیت صاف نہ ہونے پر نیشنل ایکشن پلان ہی نہیں بلکہ ملکی داخلی اور خارجی پالیسیوں سمیت پوری حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال ٹھ رہے ہیں۔ شریف برادران جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں ملک میں جتنی کرپشن آج ہو رہی ہے وہ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ ہو، بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم ہو یا کرپشن پنجاب کا ہر منفی کام میں پہلا نمبر آنا تخت لاہور کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر زراء بھر عملد درآمد نہیں ہو رہا۔

گزشتہ 5 سالوں کے دوران فارن کرنسی اکاؤنٹس کے ذریعے 8 کھرب 38 ارب روپے کی بیرونی ممالک منتقلی باعث تشویش ہے پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں صوبے کے عوام کو پچھلے 10 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم کر رکھا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائینگے ہر گلی میں پارٹی جھنڈا لہرائیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بی بی کے ویثرن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں کام جاری رکھیں گے۔ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کارکنان کو متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائیگا۔

نوجوان طالب علم و کلاء محنت کش، کسان ، خواتین اور پارٹی کے جانثار کارکناں ہمارے دست بازو ہیں وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کیے گئے وعدے قائدین کی سرپرستی میں پورے کیے جائیں گے ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچئے ملک اورقوم کیخلاف ہر سازش کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ چوہدری شوکت بسراء نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں پائیدار جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کے لیے اپنا موثر سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی اور ملک میں جمہوریت کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دیگی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے بھڑی پڑی ہے۔

عبدالقادر شاہین نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ عزت کی بات ہے ہمارا اوڑھنا بچھونا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اسکے جیالے کا رکنان کو فخر ہے کہ انہوں نے شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مفاہمتی پالیسی کے ذریعے ملک کو سیاسی خلفشار سے بچایا لیکن موجود ہ حکمرانوں نے ماضی سے سابق حاصل کرنے کی بجائے اپنی غلط پالیسیوں سے صوبہ جرائم پیشہ لوگوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا کر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے میں مصروف عمل ہیں۔

ملک میں ذخیرہ اندوز مافیا چھایا ہوا ہے قیمتیں کیسے کنٹرول ہو سکتیں ہیں جبکہ اقتدار کے پہلے تین سال میں ہی غربت مہنگائی جہالت اور اندھیروں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں اور انتقامی کاروائیوں کے باعث ّآج ہر طبقہ سڑکوں پر احتجا ج کر رہاہے۔