عوامی تحریک کا تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کا اعلان

ہفتہ 27 اگست 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان باہمی تعاون ایک بار پھر بڑھنے لگا‘ عوامی تحریک نے تین ستمبر کے تحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے مطابق ان کے کارکنان پاکستان مارچ میں شریک ہوں گے اور عوامی تحریک کا اعلی سطحی وفد بھی احتجاج میں شریک ہو گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مطابق دونوں جماعتوں کو قریب لانے کے لئے بطور رابطہ کار کردار ادا کیا۔

شیخ رشید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔ عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور آج رات کو نو بجے ملتان میں عوامی تحریک کے دھرنے سے طاہر القادری لاہور سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :