قوم پر بجلی پر ہر روز نئے سر چارج لگانیوالے حکمرانوں کی اپنی فیکٹریوں میں بجلی چوری کون چیک کر یگا ؟‘ یاسمین راشد

عابد شیر علی سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کی بجائے شر یف برادارن کی فیکٹریوں پر بھی چھاپے مارے وہاں کیا ہو رہا ہے‘ وفود سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) ایڈؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قوم پر بجلی پر ہر روز نئے سر چارج لگانیوالے حکمرانوں کی اپنی فیکٹریوں میں بجلی چوری کون چیک کر یگا ؟ ،عابد شیر علی سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کی بجائے شر یف برادارن کی فیکٹریوں پر بھی چھاپے مارے وہاں کیا ہو رہا ہے،3ستمبر کے تحر یک احتساب ریلی ثابت کر دیگی کہ عوام (ن) لیگ کے خلاف اور تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنیوالی حکومت تحر یک انصا ف کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی قوم کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی مل رہی ہے او ر اب قوم پر25سال کیلئے70پیسے سرچارج کے نام لگانا اس وقوم کے ساتھ سب سے بڑا ظلم اور ناانصافی ہے سپر یم کورٹ آف پاکستان کو بھی اس کا ازخودنوٹس لینا چاہیے اور حکمرانوں کو عوام پر مہنگائی کے بم برسانے سے روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 3ستمبر کی ریلی کیلئے تحر یک انصاف کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں اور ہم ثابت کر دیں گے کہ عوام کر پشن اور حکومت کی پالیسوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور (ن) لیگ کی کر پٹ اور نااہل حکومت کو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔