وطن عزیز کی سلامتی پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے ‘نعیمین ایسوسی ایشن
پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے ‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی
ہفتہ 27 اگست 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مر کزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ وطن عزیز کی سلامتی ،وقار اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے ،پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے ،ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین پر غداری کامقدمہ چلاکرکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شہیدپاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہل سنت کے اکابرین کی کوششوں سے معرض وجود میں آیااور اس کو بچانے کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وطن عزیز کے اسلامی تشخص کوتباہ نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
اغیار کی زبان بولنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں،شرپسند عناصر کیخلاف آئین وقانون کے مطابق فی الفور کارروائی کی جائے ۔
سیاسی ومذہبی انتہاء پسندی ملک وقوم کے لئے خطر ناک ہے۔دہشتگردی اورانتہاء پسند ی کے خاتمے کیلئے علماء اہل سنت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔شہداء پاکستان کی قربانیوں سے وطن عزیز جلد امن کاگہوارہ بنے گا۔ پاکستان کے بارے میں الطاف حسین کے ناپاک الفاظ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے غداروں اور میڈیا پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.