وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارونا نائیکے کی ملاقات

ہفتہ 27 اگست 2016 20:57

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارونا نائیکے نے ہفتہ کو یہاں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور سارک وزرائے خزانہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے سارک کی تنظیم مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں پاکستان کی شاندار اقتصادی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے سارک وزرائے خزانہ میں شرکت پر سری لنکا کے وزیر خزانہ کے جذبہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اسلام آباد میں موجودگی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے بڑے امکانات ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :