وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد افضل کی ملاقات

ہفتہ 27 اگست 2016 20:52

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد افضل نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی اور فرنٹیئر ورکس آرگنا ئزیشن کی جانب سے شروع کردہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او ملک میں بڑے منصوبوں کی کامیابی سے تعمیر کی صلاحیت اور انسانی وسائل رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے بالخصوص توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ایف ڈبلیو او کے منصوبو کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو پراجیکٹس کی فنانسنگ کیلئے ہر ممکن سہوت کا یقین دلایا۔ ایف ڈبلیو او قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :