پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور مسائل حل کئے ہیں،سابق وزیراعلیٰ سندھ
حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں پارٹی کی شاندار اور تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، سید قائم علی شاہ کا وفد سے بات چیت
ہفتہ 27 اگست 2016 20:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور مسائل حل کئے ہیں۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں پارٹی کی شاندار اور تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر غیر منزلزل یقین رکھتے ہیں اور پی پی پی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وہ ہفتے کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع جنوبی کے نومنتخب چیئرمین ملک فیاض کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے کامیابی کے بعد ان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی کے رہنما وقار مہدی ، صدیق ابو بھائی ،حاجی قاسم بلوچ نومنتخب یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حبیب حسن ، محمود ہاشم اور دیگررہنمابھی موجود تھے۔
سید قائم علی شاہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور مسائل حل کئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ عوام بھی پارٹی اور قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ 30 اضلاع میں سے24 اضلاع میں شاندار کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سندھ کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترے گی۔ سید قائم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین اور یوسی چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جاکر حل کریں جو کہ پی پی پی کے منشور کا اہم جز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.