پنجاب انفارمیشن بورڈ نے لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے مرکزی ویب سائٹ بنا دی

ہفتہ 27 اگست 2016 20:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ کی جانب سے بچوں کے اغوا ء کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کے بعد پنجاب انفارمیشن بورڈ نے لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے مرکزی ویب سائٹ بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاپتہ اور گمشدہ بچوں کی تفصیلات پر مبنی مرکزی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس ذریعے بچوں کے حوالے سے تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ میں ایدھی ہوم ، یتیم خانوں ، ایس او ایس ویلج اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود لاپتہ بچوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔گمشدہ بچوں کے تمام کوائف بھی موجود ہیں ، سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی ویب سائٹ پر اس وقت چالیس بچیوں ، ایک سو چھبیس لاپتہ اور بازیاب ہونے والے بچوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ویب سائٹ کا مقصد گمشدہ بچوں کی بازیابی اور ان کی گھروں کو واپسی یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :