بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں ،واسا انتظامیہ کو بلال یاسین کی ہدایت

ہفتہ 27 اگست 2016 20:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے لاہور کے مختلف علا قوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان یوسف او رایم ڈی واسا سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے لکشمی چوک،سپریم کورٹ روڈ،مال روڈ ، اقبال ٹاؤن اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ بستیوں کا دورہ کیا -انہوں نے واسا او رضلعی حکومت کی جانب سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااور انہیں ہدایات جاری کیں کہ بارشی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں-اس موقع پر ڈی سی او لاہور اور ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واساکا عملہ مختلف نشیبی مقامات پر مسلسل ڈیوٹی پر تعینات ہے اور بارش کے باعث اکٹھاہونے والے پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :