دوران لینڈنگ اتحاد ایئر لائنز کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:31

دوران لینڈنگ اتحاد ایئر لائنز کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) دوران لینڈنگ اتحاد ایئر لائنز کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا‘ طیارے نقصان سے بچ گیا‘ پرواز کو چیکنگ کے بعد واپس روانہ کر دیا۔لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اتحاد ایئر لائنز کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز دو چار ایک سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو پرندہ ٹکرانے کے واقعے سے آگاہ کر دیااطلاع ملتے ہی لاہور ایئرپورٹ پرموجود سول ایوی ایشن اور اتحاد ایئرلائنز کے تکنیکی ماہرین نے جہاز کا تفصیلی معائنہ مکمل کیا جس میں یہ حقیقت سامنے ا ?ئی کہ اتحا دایئر لائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمولی نوعیت کا ہے جہاز کو تفصیلی معائنے کے بعد پرواز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا جس کے بعد اسی طیارے کو لاہور سے واپس ابوظہبی روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :