‘‘لولی لنگڑی اور بہری ‘‘حکومت ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے ‘حکمرانوں کو ’’اپنا آپ ‘‘بچانے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘پنجاب حکومت نے’’ایم او یو‘‘کی درجنوں الماریاں بھردیں، حقیقت میں کار کردگی ‘‘زیرو‘‘ ہے ، شفاف احتساب (ن) لیگ کی حکومت کا آخری دن ہوگا ‘3ستمبر کی تحر یک احتساب میں لاکھوں عوام اور کارکنان شر یک ہوں گے
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور،صمصام بخاری ،چوہدری وسیم احمد،چوہدری منظور اوردیگر کا جلسے سے خطاب
ہفتہ 27 اگست 2016 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ‘‘لولی لنگڑی اور بہری ‘‘حکومت ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے ‘حکمرانوں کو ’’اپنا آپ ‘‘بچانے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘پنجاب حکومت نے’’ایم او یو‘‘کی درجنوں الماریاں بھردیں ہیں مگر حقیقت میں کار کردگی ‘‘زیرو‘‘ہو چکی ہے ‘ایک سال میں پاکستانی قر ضوں میں13فیصد اضافہ حکمرانوں کی معاشی ناکامیوں کی تصد یق ہے ‘ملک میں شفاف احتساب (ن) لیگ کی حکومت کا آخری دن ہوگا اور پوری قوم کے سامنے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو جا ئیگا ‘3ستمبرکوتحر یک احتساب کی ریلی میں لاکھوں عوام اور کارکنان شر یک ہوں گے۔
وہ ہفتے کو گاگو منڈی میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرتحر یک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری ‘عمران ٹائیگر فورس کے مر کزی آرگنائزر چوہدری وسیم احمد ‘ مر کزی اراکین چوہدری منظور ‘طارق ارشاد ‘راجہ قمر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا دامن صاف تو احتساب سے ڈرتے کیوں ہیں قوم کو جواب دیں ؟حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے زیادہ جمہو ریت کیخلاف کوئی اور سازش نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں سپر یم کورٹ جانا تحر یک انصاف کا بنیادی اور آئینی حق ہے مگر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر بھی جنگ لڑتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.