زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیج ہے ‘مودی اور الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی‘سانگلہ ہل انٹر چینج اور نٹرچینج تاشاہ کوٹ سڑ ک کی تعمیر حلقے کیلئے گیم چینجر منصوبے ثابت ہوں گے

وفاقی وزیر برائے اْمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر کا بیان

ہفتہ 27 اگست 2016 20:28

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اْمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیج ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت اورتعلیم سمیت زندگی کی دیگر سہولیات فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ متوسط طبقے کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلیے وزیر اعظم نے خدمت کارڈ کے نام سے ہیلتھ انشورنس سیکم شروع کی ہے جس کی بدولت مستحق افراد کا مفت علاج کیا جارہا ہے ،ہسپتالوں کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے پنجاب حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب سے پٹوار کلچرکا مکمل خاتمہ کر دیا گیا اور اسی طرح دیگر محکموں میں بھی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریفامز کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا مستحکم ہونا اور یہاں معاشی سرگرمی اورمیگا منصوبے پاکستان کے دْشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں اوروہ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان دفاع کے بعد معیشت کے شعبے میں بھی ناقابل تسخیرہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مودی نے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز زبان کااستعمال کیا اور اب الطاف حسین جیسے غدار اپنے ایجنٹس کے ذریعے ملک اور خصوصی طور پر کراچی میں انتشارپھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی اور الطاف حسین کے بیانات نے پاکستانی قوم کو یک جان کر دیا ہے اور وہ پوری طاقت سے دْشمن کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ سانگلہ ہل اٹر چینجکی تعمیر اور انٹر چینج تا شاہ کوٹ سڑک کی تعمیر حلقہ NA-135 کے لیے گیم چینجرز منصوبے کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب رونما ہو گاجس سے علاقے کی تمام عوام یکساں ،مستفید ہوں گے۔