ایم کیوایم کی قیادت لندن کے حوالے ہے یاکراچی کے ،یہ آنے والا وقت ثابت کردے گا، ایم کیوایم کا ریموٹ کنٹرول فاروق ستار کے پاس نہیں

جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 20:28

ٹھل/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت لندن کے حوالے ہے یاکراچی کے حوالے ہے یہ وقت ثابت کردے گا،جبکہ ایم کیوایم کا ریمووٹ کنٹرول فاروق ستار کے پاس نہیں۔

(جاری ہے)

وہ جے یو یوآئی ضلع جیکب آباد کے وفدسے بات چیت کر رہے تھے جس کی سربراہی حافظ نیازبنگلانی،قاری منظوراحمد اور دیگر کررہے تھے،اس نے کہاکہ میڈیا سینٹر پر حملے ناقابل برداشت ہیں،جبکہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی ہوناچاہیئے،انہوں نے کہاکہ ملک غیر مستحکم کرنے والوں کو سزا ملناچاہیئے، انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی سیاست اب زیادہ وقت نہیں چل سکتا،انہوں نے کہاکہ شھیدخالدمحمود سومرو قتل کیس میں سست رفتاری کی جارہی ہے،فوری طور پر ملزوں کو سزا دی جائے،انہوں نے کہاکہ جولوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں ہماری جماعت کمزور ہوگئی ہے وہ احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں