بھارتی سیکورٹی اداروں کا پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ہفتہ 27 اگست 2016 20:27

بھارتی سیکورٹی اداروں کا پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) بھارتی سیکورٹی اداروں نے پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نند لال مہاراج کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے جس نے باڑمیر اور جیسلمیر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے اسٹریٹجک معلومات حاصل کرنے کیلئے فیس بک کے 2اکا?نٹ استعمال کیے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری نند لال مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جیسلمیر اور باڑ میر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کیلئے فیس بک اکا?نٹ استعمال کیا تھا۔۔مہاراج کو پاک بھارت سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :