فاروق ستار نے الطاف حسین کو قائد سے بانی کے بعداب بھائی سے صاحب قرار دیدیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:27

فاروق ستار نے الطاف حسین کو قائد سے بانی کے بعداب بھائی سے صاحب قرار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مصطفی کمال کے بعد الطاف حسین کو قائد سے بانی کے بعد بھائی اور صاحب قرار دیدیا‘ ہفتہ کو یہاں خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا الطاف صاحب سے کوئی تعلق نہیں ‘ لندن اور الطاف حسین سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 23 اگست کو ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی فاروق ستار کو قائد کی بجائے ایم کیو ایم کا بانی کہہ کر مخاطب کیا تھا۔