Live Updates

متحدہ کے قائدکا انجام نشان عبر ت ہے ،آج انکا کا نام لینے والا کوئی نہیں‘اب کوئی لندن والا کر اچی بند نہیں کراسکتا ‘ کراچی والوں نے لندن سے تعلق توڑ دیا،اس کی تصویریں اتار پھینکی‘ عمران خان کو عدالتوں پر اعتبار ہے نہ اپنے آپ پر،سپر یم کورٹ جانا ہے تو تحر یک انصاف دھر ناکیوں دیتی ہے ؟‘ دھرنا سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، موٹروے پر تنقید کرنے والے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں‘دہشتگرد بھاگ رہے ہیں‘آج کسی صنعتی شعبے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ‘چین توانائی کے شعبے میں 36 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہا ہے

و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا ٹیکسٹائل ایشیاعالمی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں پر اعتبار ہے، نہ انہیں سڑکوں پر انہیں اپنے آپ پراعتبارنہیں‘سپر یم کورٹ جانا ہے تو تحر یک انصاف دھر نہ کیوں دیتی ہے ؟‘ دھرنا سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، موٹروے پر تنقید کرنے والے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں‘متحدہ کے قائدکا انجام نشان عبر ت ہے آج ایسے انجام کو پہنچے جب قائد ایم کیو ایم کا نام لینے والا کوئی نہیں‘اب کوئی لندن والا کر اچی بند نہیں کراسکتا ‘ کراچی والوں نے لندن سے تعلق توڑ دیا، لندن والے کی تصویریں اتار پھینکی، کراچی میں روشنی اور امن بحال ہو چکا‘کراچی والوں کی حب الوطنی کو پورے پاکستان والے سلام پیش کرتے ہیں‘دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ،بھاگنے و الوں کاپیچھا کیا جا رہا ہے‘نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے کچھ نکات پر عمل باقی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد صحافت مضبوط جمہوریت اور مضبوط جمہوریت مستحکم معیشت سے جڑی ہے‘آج کسی صنعتی شعبے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ‘چین توانائی کے شعبے میں 36 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہا ہے‘حکومت جمہوریت کے ذریعے معیشت کو ترقی دینا چاہتی ہے‘ملک ترقی کرے گا تو سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ وہ ہفتے کے روز لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیاعالمی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دوہزار تیرہ سے پہلے کراچی والوں کے لئے چاند رات کو شاپنگ کرنا مشکل تھا لندن میں بیٹھا شخص تقریرکرتاتھا تو سو لاشیں گر جاتی تھی آج کراچی میں اس کے اپنے ساتھی اس کا نام نہیں لیتااسے نشان عبرت بنا دیا ہے۔

ایک سوال پر پرویزرشید نے کہا کہ الطاف حسین کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں وہ برطانوی باشندے ہیں اس کے خلاف حکومت نے ریفرنس بنا کر برطانیہ کے حوالے کردیا ہے توقع کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت اپنے قوانین کے مطابق اپنے شہری کو کیفرکردارتک پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، موٹروے پر تنقید کرنے والے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں۔

عمران خان کو عدالتوں پر اعتبار ہے، نہ انہیں سڑکوں پر انہیں اپنے آپ پراعتبارنہیں اگر عمران خان نے سپر یم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جانا ہے تو دھر نے کیوں دیتے ہیں ؟قوم دھر نوں کی سیاست کو پہلے بھی مستر دکر چکی ہے اور آئندہ بھی انکا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے سے ملک میں معاشی صورتحال بدترین رہی ہے مگر ہم نے آج ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط کر دیا ہے آج پاکستان کے کسی صنعتی شعبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور ملک میں 23 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں محفوظ ہیں اور مضبوط معیشت خوشحالی اور سلامتی کی علامت ہیں ہم نے 3سال میں ناصرف کام کیا بلکہ کامیابی بھی حاصل کی ہے اور حکومت نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھادیا ہے اور اب اخباروں کی سرخیاں سستی بجلی کا بم ہو تی ہیں اب مہنگائی ختم کرنے کے بم چل رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پر ویز رشید نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تخریب کے کام کرنے آتے ہیں ہم تخلیق کے کا م کریں گے اختلافات پر بات چیت کا عمل جاری رہنا چا ہیے ہمیں انسان اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات