فرانسیسی حکومت نے 2 مراکشی شہریوں کو سنگین سکیورٹی خطرہ قرار دے کر بے دخل کردیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء)فرانسیسی حکومت نے دو مراکشی شہریوں کو ملک کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ قرار دے کر بے دخل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں افراد پہلے بنیاد پرست تھے اور اس کے بعد انتہا پسند جنگجو بن گئے تھے۔ان کی فرانسیسی سرزمین پر بدستور موجودگی ایک سنگین سکیورٹی خطرے کا موجب تھی۔

اس لیے وزارت داخلہ نے انھیں فوری طور پر بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ان دونوں افراد کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے لیکن یہ کہا ہے کہ اگست میں اسی طرح کے حالات میں چھے دھماکے ہوئے تھے اور اس سال کے آغاز کے بعد کل پندرہ دھماکے ہوچکے ہیں۔فرانس میں گذشتہ سال جنوری کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔اس عرصے کے دوران انتہا پسند جنگجوؤں کے حملوں میں 236 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کازینوف نے اگلے روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ اگست کے دوران میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے ساتھ تعلق کے الزام میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں سے تین دہشت گردی کے حملوں کی سازش کررہے تھے۔