عمانی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آتشزدگی کا شکار گاڑی میں سے دو بچوں کو بچالیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:20

عمانی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آتشزدگی کا شکار گاڑی میں سے ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : عمان میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر گاڑی میں پیٹرول ڈالواتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ گاڑی میں آگ لگنے کے دوران کار میں دو بچے بھی سوار تھے۔ جیسے ہی گاڑی میں آ گ لگی ایک عمانی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے آگ بجھانے والے آلے سے کوششیں کیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گاڑ ی میں پھنسے دونوں بچوں کو نکال لیا۔ آگ بجھانے کے عمل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے عمانی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کیااور دو قیمتی جانوں کو بچایا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد شہریوں کی کثیر تعداد نے عمانی شہری کی بہادری کی تعریف کی اور آگ بجھانے کے عمل کو سراہاہے ۔