ترک عدالت نے 3 سابق سفارت کاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:18

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) ترک عدالت نے 3 سابق سفارت کاروں بشمول سابق صدر عبداﷲ گل کے ایک مشیر کو 15 جولائی کو ترک فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے کی جانی والی ناکام فوجی بغاوت کے ساتھ تعلق کے شبے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک عدالت نے سابق صدر عبداﷲ گل کے ایک مشیر سمیت 3 سابق سفارت کاروں کو 15 جولائی کو ترک فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے کی جانی والی ناکام فوجی بغاوت کے ساتھ تعلق کے شبے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

امریکی میں مقیم ترک مذہبی مبلغ فتح اﷲ گولن کے حامیوں کے اس بغاوت سے روابط کے حوالے سے بھی مقدمات جاری ہیں۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کر چکے ہیں، جن میں فوج، عدلیہ، سول سوسائٹی اور تدریس کے شعبوں سے منسلک شخصیات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :