عدالت کے فیصلے کے باوجود فرانس میں برقینی پہننے پر پابند ی ،جرمانوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 27 اگست 2016 20:12

عدالت کے فیصلے کے باوجود فرانس میں برقینی پہننے پر پابند ی ،جرمانوں ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) فرانس کی عدالت کی جانب سے برقینی پر پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کے باوجود ’فرنچ ریویرا‘ کے ساحلی علاقے برقینی پر پابندی عائد کیے ہوئے ہیں، خواتین کے پورے بند کے سوئمنگ سوٹ پہننے پر ہنوز پابندی ہے اس حوالے سے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت کی جانب سے برقینی پر پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کے باوجود ’فرنچ ریویرا‘ کے ساحلی علاقے برقینی پر پابندی عائد کیے ہوئے ہیں۔

فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے عدالت کی جانب سے برقینی پر پابندی کے اٹھائے جانے کا خیر مقدم کیا تھا، تاہم فرانس کے بعض حلقے پیراکی کے اس لباس کے خلاف ہیں اور اسے ملک کی لبرل ثقافت سے متصادم سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :