چکوال ، سالٹ رینج کے قریب تیز رفتار جیپ الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 20:11

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) چکوال میں لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سالٹ رینج میں تیز رفتار جیپ الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدقسمت خاندان لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا کہ پھسلن کی وجہ سے تیز رفتار جیپ الٹ گئی،زخمیوں کو فوری طور پر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کلر کہار پہنچا دیا گیا، دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :