شامی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بیرل بم حملہ، 15 شہری ہلاک،متعدد زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 20:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) شامی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بیرل بم حملے میں 15 شہری ہلاک او رمتعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبر دی ہے کہ شامی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں ہوئے بم دھماکے میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ حلب کے بعض حصوں پر صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغی قابض ہیں جب کہ دیگر پر حکومتی فورسز اور داعش تنظیم کا قبضہ ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں یہاں ہونے والی شدید لڑائی کے سبب حلب میں شدید انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :