اٹلی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی، جانی نقصان پر ملک میں یوم سوگ،دعائیہ تقریبات کا انعقاد

زلزلے سے زخمی 400 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ، ملبے تلے دبے افراد کے زندہ رہنے کی دم توڑنے لگیں

ہفتہ 27 اگست 2016 20:10

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) اٹلی میں حالیہ خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد290ہوگئی جبکہ زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا،زلزلے سے زخمی ہونے والے 400 سے زائد افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ملبے تلے دبے افراد کے زندہ رہنے کی اْمیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد290 ہو گئی ہے، زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر ہفتہ کو اٹلی میں یوم سوگ منایا گیا۔ملک کے صدر سرجیو میٹریلا نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم میتیو رینزی بھی زلزے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک اماٹریس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وسطی اٹلی میں اماٹریس کے علاقے میں آنے والے دو شدید بعد از زلزلہ جھٹکوں کے باعث امدادی کارروائیاں کچھ دیر کے لیے روکنا پڑیں۔

ان میں سے ایک 4.3 اور ایک 4.7 شدت کا جھٹکا تھا اور پہلے سے مخدوش عمارتوں کو ان کے باعث مزید نقصان پہنچا جبکہ گردوغبار کے اٹھنے والے بادلوں سے لوگوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔بدھ کی صبح زلزلے کے بعد سے اب تک 500 سے زائد آفٹرشاکس آ چکے ہیں۔زلزلے سے زیادہ تر ہلاکتیں اماٹریس، ارکیوٹا اور اکیومولی کے علاقوں میں ہوئیں۔ یہ علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔زلزلے سے زخمی ہونے والے 400 سے زائد افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :