پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو حکومت حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مت دے

سنی تحریک کے سنیئر رہنما محمد شاہد غوری کا بیان

ہفتہ 27 اگست 2016 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) سنی تحریک کے سنیئر رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو حکومت حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مت دے ،کراچی میں ایک ناسور کو ختم دوسرے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،فاروق ستار پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کا مر کزی ملزم ہے فوری گرفتار کیا جائے۔مصطفی کما ل اور فاروق ستار کبھی بھی پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے۔

12مئی,سانحہ بلدیہ ٹاؤن ،سانحہ نشترپارک ،سانحہ کار ساز کیا حکومت سب سانحات کے مجرموں کو اسی طرح اپنی گود میں بیٹھائے گی ؟پاکستان کے غداروں کو بھیس بدل کر محب وطن ثابت کرنے کی کی غلطی مت دوہرائی جائے۔وزیر اعظم آئین پاکستان کے آرٹیکل 6کے مطابق الطاف حسین ،فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر رہے ؟ ایم کیو ایم بھارت کی ایجنٹ جماعت ہے پابند ی کیوں نہیں لگائی جا رہی ؟حکومت قوم کو بتائے پاکستان کا پرچم جلانے،فوج ،پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو قتل کرنے والوں کے خلاف قانون حر کت میں کیوں نہیں آرہا؟پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے اور سہولت کاروں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا ؟ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملکی سالمیت کے مسئلہ کو بھی کاروباری ڈیل بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے دفاتر سیل اور رہنما آزاد عجیب منطق جو سمجھ سے بالاتر ہے۔وزیر اعظم ایم کیو ایم سے دوسے بازی کی بجائے ملکی سلامتی کے لئے کام کریں وزیراعظم الطاف حسین کی جگہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹ فاروق ستار اور مصطفی کمال کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :