مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں ، وزیراعظم نے ایک بار پھر ہیلتھ سٹرکچر پلان متعارف کروا کر عوامی دوستی کا واضح ثبوت دے دیا،ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان، ہیلتھ سٹرکچر پلان دے کر عوام کے دل جیت لئے

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا کابیان

ہفتہ 27 اگست 2016 20:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ ٍوزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم نوازشریف ہمیشہ عوامی امنگوں پر پورا اترے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہاکہ ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کرکے وزیر اعظم نے عوامی امنگوں کو پورا کر دیا جبکہ مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے صحت کے مسا ئل کو ترجیح دی کیونکہ اس سے براہ راست عام آدمی کا تعلق ہے۔وزیر اعظم نے صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات دے کر سب کے دل جیت لیئے۔ صحت کے منصوبوں میں دلچسپی وزیر اعظم کا عوامی دوستی کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :