ایم کیو ایم نے قائد تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ،وہ کہتے ہیں الطاف حسین کا دماغی توازن صحیح نہیں ، متحدہ کو اب فاروق ستار چلا رہے ہیں ،بھارت کبھی کراچی ، کبھی لاہور اور کبھی افغانستان میں حالات خراب کر رہا ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کیلئے بھارت پر زوردے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 20:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے قائد تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کردیاہے ،وہ کہتے ہیں کہ قائد تحریک کی صحت اور دماغی توازن صحیح نہیں ہے اور اب ایم کیوا یم اب کراچی میں فاروق ستار چلا رہے ہیں، بھارت کبھی کراچی ، کبھی لاہور اور کبھی افغانستان میں حالات خراب کر رہا ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے بھارت پر زوردے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر میں کافی جگہ ترقیاتی کام شروع ہیں اور جس جگہ میں کھڑا ہوں اس جگہ روڈ کی تعمیر 10کروڑ کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے اور سکھر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس آئی یو ٹی کا کام اورسپورٹس کمپلیکس کا کام بہت جلد مکمل ہوجائیگا۔خورشید شاہ نے کہاکہ ڈرینج کو 4 حصوں میں بانٹناہے،اس کیلئے 4 سے 5 ارب روپے چاہئیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو نے قائد تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ قائد تحریک کی صحت اور دماغی توازن صحیح نہیں ہے ، آپ 10دن انتظار کر لیں سب باتیں سامنے آجائیں گی ۔ایم کیو ایم نے قائد تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ، ایم کیو ایم والے کہتے ہیں قائد تحریک کی صحت اور دماغی توازن صحیح نہیں ہے اور اب ایم کیوا یم کراچی میں فاروق ستار چلا رہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا سخت موقف ہے ،بھارت کبھی کراچی ، کبھی لاہور اور کبھی افغانستان میں حالات خراب کر رہا ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے بھارت پر زوردے ۔