الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کافی نہیں ہے، فاروق ستار کو متحدہ کے آئین میں بھی تبدیلی کرنا ہو گی: عامر لیاقت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 19:35

الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کافی نہیں ہے، فاروق ستار کو متحدہ کے آئین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2016ء) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو متحدہ کے آئین میں بھی تبدیلی کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کرنے کے اعلان کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کو متحدہ کے آئین میں بھی تبدیلی کرنا ہو گی اور الطاف حسین کے بطور بانی کا لفظی عہدہ بھی ختم کرنا ہو گا۔

پاکستان مخالف تقریر کے بعد جب فاروق ستار کو کہا تھا کہ صرف تقریر سے ہی نہیں بلکہ قائد متحدہ سے بھی اعلان لاتعلقی کریں تو اس کے جواب میں کہا گیا تھا کہ تمہیں کنفیوژن ہے۔ تاہم میں نے جو باتیں کی تھیں وہ آج درست ثابت ہو رہی ہیں۔ عامر لیاقت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی محاجر اب سڑک پر نہیں آئے گا کیونکہ اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے۔