چین کمپنیوں کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے باربرداری سیکٹر کی لاگت میں کمی کرے گا

آئندہ تین برسوں میں باربرداری کی موجود لاگت 4.9فیصد میں 0.5فیصد کمی کی جائے گی

ہفتہ 27 اگست 2016 19:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین کمپنیوں پر بوجھ ختم کر نے اور ان کے کاروبار ی ماحو ل کو بہتر بنانے کے لئے اپنے لاجسٹکس سیکٹر کی لاگت میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ بات وزارت ٹرانسپورٹ نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق ملک سیکٹر کی طرف سے لیجائے جانے والے سامان کی مجموعی مالیت کی لاجسٹکس لاگت کے تناسب میں آئندہ تین برسوں میں موجودہ 4.9فیصد میں 0.5فیصد پوائنٹ کی کمی کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے ، ا س مقصد کے حصول کے لئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے جن میں ہائی وے ٹول میں کمی کرنا اور ہوائی اڈوں ، بندر گاہوں اور ریلوے کی طرف سے وصول کی جانے والی غیر قانونی فیسوں میں کمی کرنا شامل ہے ، یہ کارپوریٹ لاگت کو بلحاظ مجموعی صنعتی اپ گریڈ میں سہولت اور سست معیشت کو فروغ دینے کے لئے جاری سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عین مطابق بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے ،سٹیٹ کونسل ( کابینہ ) نے کارپوریٹ لاگت میں کمی کرنے ، کم ٹیکس بوجھ کی منصوبہ بند کر نے سستی فنانسنگ ، سرخ فیتے میں کمی کے علاوہ اراضی کے ممکنہ حد تک استعمال ، توانائی کی کھپت اور لاجسٹکس کے بارے میں گذشتہ روز ایک ورک سکیم جاری کی ہے

متعلقہ عنوان :