روس کے ساتھ معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں ، جان کیری

ہفتہ 27 اگست 2016 19:13

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام کے معاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچے ہیں تاہم روس کیساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کیساتھ طویل ملاقات تعمیری اورنتیجہ خیز رہی۔سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دونوں ہم منصب نے طویل ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرس میں روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی چندمسائل امریکا کیساتھ بات چیت سیحل کرنیکی ضرورت ہے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ تیکنیکی ٹیموں کیدرمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چندروزتک جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :