وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے فاروق ستار کی رہائی پر اتفاق کیا تھا، ذرائع

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 27 اگست 2016 18:55

وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے فاروق ستار کی رہائی پر اتفاق کیا تھا، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2016ء) وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے فاروق ستار کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار کی گرفتاری کے فورا بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز اور وزیراعلی سندھ سے رابطہ کیا اور باہم گفتگو کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فاروق ستار کی رہائی کا حکم دیا۔ جس کے بعد فاروق ستار کو رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 22 اگست کو متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو مختلف نجی ٹی وی چینلوں‌پر حملوں کیلئے اُکسایا گیا اور بعد ازاں کارکنوں‌نے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر دھاوا بول دیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے بعد ازاں متحدہ قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف نعروں کی ویڈیو سامنے آئی جس کو بعد فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن جب پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب آئے تو رینجرز حکام نے انہیں‌گرفتار کر لیا۔