چیئرمین دائرہ ڈاکٹر غضنفرمہدی کی زیر صدارت اجلاس، تحریک پاکستان کے کارکن مجید مفتی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) اسلام آباد اور راولپنڈی کی ادبی، ثقافتی، سماجی اور دینی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر غضنفرمہدی چیئرمین دائرہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مجید مفتی کی تحریک پاکستان کے کارکن اور وزارت اطلاعات ونشریات کے سیکرٹری کی حیثیت سے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اجلاس میں مجید مفتی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی گئی

متعلقہ عنوان :