شیخ رشید سائیکل پر پھرتے تھے وہ ارب پتی کیسے بن گئے؟عابد شیر علی

راجہ پرویز اشرف کو سپریم کورٹ میں ہتھ کڑی نہ لگ جائے ٗ بیان

ہفتہ 27 اگست 2016 18:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان ٗطاہرالقادری اور شیخ رشید اب کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا شیخ رشید سائیکل پر پھرتے تھے وہ ارب پتی کیسے بن گئے؟انہوں نے نتھیا گلی میں جائیداد بنائی اس سب کا بھی وہ حساب دیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو سپریم کورٹ میں ہتھ کڑی نہ لگ جائے