خو اتین کی تعلیم اور فنی تربیت سے معاشرے میں نکھار پیدا ہو گا:تحسین فواد

پنجاب حکومت عورت ہنر مند بانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے:سیمینار سے خطاب

ہفتہ 27 اگست 2016 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ خو اتین کی تعلیم اور فنی تربیت سے معاشرے میں نکھار پیدا ہو گا۔ٹیوٹا اور آٹی بورڈ کے زیر اہتمام ہنر مندی کے پروگرامز کامیابی سے جاری ہیں ۔پنجاب کے تمام اضلاع میں دستکاری سکول قائم کرنا کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔پنجاب حکومت عورت ہنر مند بانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت خصوصا دیہاتوں میں رہنے والی خواتین زیادہ مستفید ہورہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحسین فوادکا مزید کہنا تھا جب تک ہمارے معاشرے میں خواتین ہنر مند نہیں ہوسکتی ہم دوسری قوموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں خواتین ہر شعبے میں اپنی نمایاں خدمات سرانجام دی ہے اس کی بنیادی وجہ تعلیم اور ہنر مندی میں دلچسپی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام فنی تربیت کے پروگرامز سے ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہورہے ہیں ۔حکومت کی زیادہ توجہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے طرف ہے جہاں خواتین سارا دن گھروں بیٹھی اپنا وقت ضائع کردیتی ہیں ان کیلئے خصوصی طور گھروں کے قریب دستکاری سکولوں کا قائم کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :