متحدہ کے قائد نے پاکستا ن کو گالی دیکر بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کا ثبوت دیا ،انجمن طلباء اسلام پنجاب

ہفتہ 27 اگست 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد نے پاکستا ن کو گالی دیکر بھارت سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کا ثبوت دیا ہے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔سیاست اور جرم کو الگ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ ایم کیو ایم نے روشنیوں کے شہر کو بارود کا ڈھیر بنادیا ہے۔

آزادی صحافت پردہشتگردانہ حملے ناقابل بر دا شت ہیں۔ الطاف حسین بھارت کا یار اور پاکستان کا غدار ہے۔ الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا کہ متحدہ فاشسٹ تنظیم اور مافیا بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو گالی دینے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے محب وطن کارکنان الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کریں۔ ایم کیو ایم کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ متحدہ کی ڈوریاں بھارت کے ہاتھوں میں ہیں۔ قو م بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ عسکری ونگ رکھنے والی ہر سیاسی و مذہبی تنظیم پر پابندی لگنی چاہیئے۔ الطاف حسین نے پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے۔ بھار ت اپنے حواریوں کے ذریعے پاکستان میں انتشار کو ہوا دے رہا ہے ۔ ایم کیو ایم کے را سے روابط ثابت ہوچکے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بندوق کے زور پر کراچی کو یرغما ل بنا رکھا ہے۔