ہائی ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ 4سالوں کے دوران کم ترقی یافتہ علاقوں کے ایک لاکھ 8ہزار 36 طالب علموں کی وزیراعظم سکیم کے تحت 5ارب کی فیسیں واپس کیں

36طالب علموں میں ایم اے، ایم ایس سی کے 78ہزار349، ایم فل ، ایم ایس کے 25ہزار333اور پی ایچ ڈی کے 4ہزار 354سٹوڈنٹ شامل ، دستاویزات

ہفتہ 27 اگست 2016 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) ہائی ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ 4سالوں کے دوران کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے ایک لاکھ 8ہزار 36 طالب علموں کی وزیراعظم سکیم کے تحت 5ارب کی فیسیں واپس کیں۔ آن لائن کے پاس دستاویزات کے مطابق ایک لاکھ 8ہزار 36طالب علموں میں ایم اے، ایم ایس سی کے 78ہزار349، ایم فل ، ایم ایس کے 25ہزار333اور پی ایچ ڈی کے 4ہزار 354سٹوڈنٹ شامل ہیں۔

بلوستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے 21ہزار374طالب علم شامل ہیں۔ جس میں ماسٹر ڈگری والے 15ہزار 605ایم فل، ایم ایس کے 5ہزار441، پی ایچ ڈی کے 328سٹوڈنٹ شامل ہیں جن کو فیسیں واپس کی گئیں۔ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 22ہزار248طالب علم ہیں جن میں 15ہزار 130ماسٹر ڈگری والے 6143ایم فل، ایم ایس والے اور975پی ایچ ڈی والے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے14ہزار610طالب علموں کو فیسیں واپس کی گئیں جن میں9ہزار803ماسٹر ڈگری والے 4ہزار123ایم فل، ایم ایس والے اور684پی ایچ ڈی والے شامل ہیں۔

پنجاب کے 33ہزار425طالب علم ہیں جن میں ماسٹر ڈگری والے 25ہزار461ایم فل ایم ایس والے6ہزار 781 اور پی ایچ ڈی 1183طالب علم شامل ہیں جن کو فیسیں واپس کی گئی۔ اسلام آباد سے 844پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو فیس واپس کی گئی۔ آزاد کشمیر کے 10ہزار777طالب علم ہیں جن میں ماسٹر ڈگری والے7ہزار 863ایم فل ایم ایس والے 2ہزار 646اور پی ایچ ڈی والے 268طالب علم ہیں۔ گلگت بلتستان کے چار ہزار 758طالب علم ہیں جن میں ماسٹر ڈگری والے 4ہزار 487، ایم فل ، ایم ایس کے 199پی ایچ ڈی کے 72طالب علموں کو وزیراعظم سکیم کے تحت فیسیں واپس کی گئی۔

متعلقہ عنوان :